اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوصلے، صبر، استحکام اور خاموشی کیساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے، 19 کیسز ہیں اور انشاءاللہ بہتری ہوگی۔

عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں ہار گیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کرلیا، جو جیتے ہیں ان سے دھاندلی کے بارے میں پوچھیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لارہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوگا، سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کیا کر رہی ہے، مجھے کوئی علم نہیں ہے، نہ ٹی وی دیکھ رہا ہوں، نہ اخبار پڑھ رہا ہوں، نہ ٹویٹ کررہا ہوں، میں صرف ریسٹ کررہا ہوں۔

urdu news today