اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایران نے بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

اسلام آباد، ایرانی حکومت نے بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کیجانب سے اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے معاملے میں جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ایران نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی عملہ وطن واپس جانے کیلئے آزاد ہے، جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز سے اتر جائیں۔

ایران کیجانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

urdu news today