اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,305FansLike
9,980FollowersFollow
562,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قلعہ دیدار سنگھ پولیس کی کاروائی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ سرکل عبدالجبار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ انسپکٹر عبدالرحمٰن ڈوگہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ذاکر عرف ذاکرو ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپے نقدی اور 5 عدد موبائل فونز برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں ذاکر اور احمد علی شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے علاقہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے مضافات میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں کا مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین۔

urdu news today

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ چور اور جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے۔ ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔