اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی پٹیشن بحالی کی درخواست پر سماعت کی اور پٹیشن بحالی کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 دن پہلے عدم پیروی پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کردی تھی جس پر بشریٰ بی بی کے وکلا نے اسی روز پٹیشن بحال کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

urdu news today