بلوچستان:ضمنی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران راکٹ حملہ

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔

ضلع کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں آج ری پولنگ ہو رہی ہے جہاں نساؤ پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ غیر ملکی دورے کا امکان

حلقہ پی بی 9 کے 4 اسٹیشنز میں آج ری پولنگ ہو رہی ہے مگر صبح ساڑھے 6 بجے کوہلو سے نکلنے سے والا پولنگ عملہ اب تک نساؤ پولنگ اسٹیشن نہ پہنچ سکا جسکی وجہ سے پولنگ کا عمل شروع نا ہوسکا۔