اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مری روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈولفن فورس کا 1اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی

راولپنڈی میں مری روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تھانہ وارث خان کی حدود میں ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کرر ہی تھی، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں ڈولفن فورس کا اہلکار اسماعیل موقع پر شہید جبکہ دیگر 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے، ملزمان کی گاڑی سے تصاویر اور اسلحہ لائسنس ملا ہے، ملزمان کا تعلق کے پی کے،کے علاقے ٹانک سے ہے۔

کامونکی پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان گرفتار

ملزمان گاڑی چھوڑنے کے بعد 2 موٹر سائیکلیں چھین کر موقع سے فرار ہوگئے تھے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر کے تمام ناکوں پر پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، بس اڈوں پر بھی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔