اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایف آئی اے کو لینے کے دینے پڑ گئے،انسانی سمگلنگ میں گرفتار ملزمان کا عدالت میں بڑا انکشاف

اسلامآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کو لینے کے دینے پڑ گئے، انسانی اسمگلنگ میں گرفتار دو ملزمان نے عدالت میں انکشاف کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے افسران ملوث ہیں، گرفتار تب کیا جاتا ہے جب حصہ نہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کا عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے افسران ملوث ہیں، گرفتار تب کیا جاتا ہے جب حصہ نہ دیں۔ گرفتار دو ملزمان نے سنئیر سول جج کی عدالت میں انکشاف کیا کہ ایف آئی اے افسران نے اپنے کارندے چھوڑ رکھے ہیں جن کے ذریعے انسانی سمگلنگ کے لیے بھاری رقم لی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کو حصہ نہ دیں تو ایجنٹس کو گرفتار کروا دیا جاتا ہے۔ ایک ہی مقدمے میں تیسری بار گرفتار کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ جب بھی کوئی انسانی سمگلر پکڑا جاتا ہے جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔ ملزمان سے 188 پاسپورٹ اور جعلی دستاویزات برآمد ہوئیں۔ عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف آئی کے حوالے کر دیا۔