اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

موبائل فون چوروں کوپکڑنے کیلئے پاکستانی طلباء کی انوکھی ایجاد

کراچی(ٹیکنالوجی ڈیسک)موبائل فون چوروں کی شامت آ گئی۔ کیپٹل یونیورسٹی کے طالبعلموں نے چوروں کا پیچھا کرنے کے لئے سافٹ ویئر تیار کر لیا۔ چوری شدہ موبائل تک رسائی ہو سکے گی۔تفصیلات کے مطابق موبائل فون چوروں کو پکڑنے کے لیے کیپیٹل یونیورسٹی کے طلبا نے کھوجی سافٹ ویئر تیارکر لیاہے ۔ چوروں کے ہاتھ میں فون کو آف یا آن کرنے کا دکھا سکتا ہے ۔ یہی نہیں کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے دو طالبعملوں کے تیار کردہ سافٹ ویئر سے یہ بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ گم یا چوری ہونے والا موبائل کہاں ہے اور کون سی سم ڈالی گئی ہے ۔ سافٹ ویئر سے فون کا الارم بھی بجایا سکتا ہے ۔ کھوجی سافٹ ویئر کے موجد اس میں ایسا نظام نصب کرنا چاہتے ہیں کہ ایک بٹن دبایا جائے اور موبائل چوری کی پولیس تک اطلاع پہنچ جائے ۔ کسٹ یونیورسٹی کے طلبا کا یہ کمال سافٹ ویئر موبائل چوری کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔