اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فواد خان بالی ووڈ میں رنبیر کپور کے مداح نکلے

ممبئی: بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے کہا ہے کہ رنبیر کے کام کا بڑا مداح ہوں اسی لیے ان کی کارکردگی سے لطف اٹھاتا ہوں۔پاکستانی ڈراموں سےشہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان بھارتی فلم نگری میں فنی سفر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’خوبصورت‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی یہی نہیں ان کی دوسری فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں فواد خان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد بالی ووڈ فلم نگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ فلم نگری کے کئی اداکار فواد خان کی اداکاری کے مداح ہیں تاہم پاکستانی خود چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی اداکاری کے معترف ہیں۔اپنے انٹرویو میں فواد خان کا کہنا تھا کہ کہ رنبیر کے کام کا بڑا مداح ہوں اسی لیے ان کی کارکردگی سے لطف اٹھاتا ہوں جب کہ وہ پر سکون انسان ہیں جن کے ساتھ شوٹنگ کے علاوہ بھی ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں پہلی بار رنبیر کے ساتھ 3 سے 4 دن آسٹریا میں کام کیا جس کے بعد لندن میں تفصیلی ملاقات ہوئی اور ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا۔واضح رہے کہ اداکار فواد خان اور رنبیر کپور نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔