اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چار ہزار ووٹوں سے جیت رہی ہوں، غلط نتائج کا اعلان کیا گیا تو آخری حد تک جائینگے: پی ٹی آئی امیدوار عائشہ جٹ

بوریوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 232میں پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جت نے کہا ہے کہ میں چار ہزار ووٹوں سے جیت رہی ہوں۔ 18پولنگ سٹیشنوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ” آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نتائج کا غلط اعلان کیا گیا تو میں آخری حد تک لڑوں گی۔ دھاندلی کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کرینگے۔کچھ پولنگ سٹیشنوں پر ن لیگ نے پولنگ رکوائی تھی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر صوبائی حکومت کی ہدایات پرغلط اطلاعات پھیلا رہے ہیں۔نتائج کا علم ڈی آر او کے دفتر میں نتائج آنے کے بعد درست صورتحال کا علم ہوگا۔