اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن سے چینی خریداری کے معاملہ کی انکوائری کی جائے:شوگر ملز ایسوسی ایشن

لاہور(بزنس ڈیسک)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن اور نیب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے چینی خریداری کے معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کی خریداری کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ٹینڈروں میں شرکت کرنیوالی ملوں نے ادائیگیوں کے حوالے سے سخت تحفظات کا اظہار کیا ۔ترجمان پی ایس ایم اے کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں طلب اور رسد کی بنیاد پر طے ہوتی ہیں۔ شوگر ملیں چینی کی قیمتوں میں رد و بدل کے لیے اثر انداز ہوتی ہیں نہ ہی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں، لہٰذا شوگرانڈسٹری کے خلاف الزامات بے بنیاد اوربدنیتی پر مبنی ہیں۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نا اہل انتظامیہ کارپوریشن کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق چلانے سے قاصر ہے اور اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے شوگر ملرز پر الزامات عائد کئے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران شوگر انڈسٹری میں کوئی گٹھ جوڑ سامنے نہیں آیااوراس عرصے میں ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں چینی کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہنے کے باوجود ملک میں فاضل چینی کے سٹاک دستیاب رہے ۔ لہٰذا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے شوگر انڈسٹری کے خلاف گٹھ جوڑ کے الزامات بد نیتی پر مبنی ہیں۔