اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کیبل پر حکیموں اور عطائیوں کے اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کر دی

گجرات(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کیبل پر حکیموں اور عطائیوں کے اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جعلی ادویات کی فروخت اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون مزید سخت کیا جائے گا، یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین ، تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جعلی ، زائد المعیاد ادویات کی فروخت ، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف 29کیسز کی سماعت کی گئی اور متعدد کے خلاف مقدمات پراسکیوشن کیلئے عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، دیگر کو ضمانتی بیان حلفی داخل کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کیبل نیٹ ورک پر عطائی ڈاکٹروں، دواخانوں کے اشتہارات کو بھرمار ہے اور یہ افراد لوگوں کو مالی نقصان پہنچانے کے ساتھ انکی صحت سے بھی کھیل رہے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ کسی کیبل آپریٹر کو ایسے اشتہارات چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ انہوںنے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث کسی بھی فرد سے ہرگز کو ئی رعایت نہ کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ گجرات میں سرکاری ہسپتالوں میں بہترین سہولیات دسیتاب ہیں ضلع میں کسی بھی عطائی ڈاکٹر کو کام کرنے کی ہز گز اجازت نہ دی جائے۔