اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ

گجرات(بیورورپورٹ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج بینفٹس ڈیپارٹمنٹ محنت کشوں اور انکی فیملیز کی رجسٹریشن کا عمل تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد اصغر ، ڈی او لیبر عضنفر علی ، لیبر راہنما پیرزادہ امتیاز سید ، صدر بھٹہ مالکان چوہدری محمد ریاض ، محمد علی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب نے بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے سکولز بنانے کے ساتھ انہیں وظیفہ ، وردی اور کتابیں مفت دی جارہی ہیں ۔ا نہوںنے واضع کیا کہ کسی بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر پائی گئی تو مالک ، منشی اور بچے کے باپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ انہوںنے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ بھٹہ خشت مالکان اور لیبر یونین کیساتھ ملکر مزدوروں کو مقررہ اجرت کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھٹہ خشت پر قائم کئے جانیوالے سکولوں میں طلبہ و طالبات کی حاضری یقینی بنائی جائے وہ خود بھی ان تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے۔ اجلاس میں شرکاء نے بھٹہ خشت مزدوروں کی بہتری کیلئے مختلف اقدامات تجویز کئے۔