اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ون ویلنگ ، روڈ سیفٹی ، ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا

گجرات(بیورورپورٹ)ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی کی زیر قیادت ون ویلنگ ، روڈ سیفٹی ، ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا ، شرکاء نے ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر سے جی ٹی ایس چوک تک مارچ کیا ۔ انچارج ایجوکیشن ونگ رائو محمد ارشد ، ملک جاوید اختر اعوان ، احسن اے ایس آئی ، فضل عباس اے ایس آئی ، نعیم بٹ ، سہیل ارشد ، حاجی مستنیر ، عبدالرحمان ، روبیل ،و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی نے کہا کہ ون ویلنگ نہایت خطرناک اور جان لیوا کھیل اور سنگین جرم ہے حکومت پنجاب کے قوانین کے تحت ون ویلنگ کرنے والے کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کروایا جائے گا جس میں ملزم کو 6ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ، موٹر سائیکل پر 2سے زائد افراد کا سوار ہونا جرم ہے ، کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کیلئے ہرگز نہ دی جائے انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں ، گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال ، سرخ اشارے پر نہ رکھنا قانوناً جرم ہے ۔ ہمیشہ دائیں طرف سے اوورٹیکنگ کی جائے اور انڈکیٹر استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ، اوورلوڈنگ ، چارجنگ گاڑی چلانا جرم ہے ڈرائیورز حضرات کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی بروقت تجدید کروائیں ، کسی حادثہ کی صورت میں 1122اور 15پر اطلاع کریں ،