اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے تحریک منظور، 12 کی بجائے 16 ارکان شامل ہوں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامالیکس کے ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے قومی اسمبلی نے تحریک منظور کرلی ہے جبکہ ایم کیو ایم اور سینیٹرز کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے دونوں جانب سے ایک ، ایک رکن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 16 ہوجائے گی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانامالیکس کے ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے ۔دوسری طرف ٹی او آر کی پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیو ایم کے رکن کی شمولیت کیلئے اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے ایک ، ایک رکن کے اضافہ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے سینیٹر پرویز رشید، اکرم درانی، زاہد حامد، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور میر حاصل بزنجوکمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، آفتاب شیر پاؤ، طارق چیمہ، صاحبزادہ طارق اللہ، غلام احمد بلور سمیت ایم کیو ایم کا ایک رکن شامل ہو گا ۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کی جس میں ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ کی درخواست پر پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ کے 1، 1 رکن کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 12 سے بڑھا کر 16 کردی گئی جس میں 8 رکن حکومت کی طرف سے اور اتنے ہی اپوزیشن کی جانب سے شامل ہوں گے۔