لاہور ہائیکورٹ: میڈیکل کالجز میں اوورسیز طلبہ کی فیسوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں اوورسیز طلبہ کی فیسوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اوورسیز طلبہ کی فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فیسوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔