اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

924,772FansLike
10,004FollowersFollow
573,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کے بیانات میں تضاد ہے، جمائما نے بیان حلفی دیا کہ زمین عمران نے خود خریدی : دانیال عزیز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے جواب میں نئی رام کہانی نکل آئی ہے ۔ عمران خان کہتے ہیں کہ انہوں نے 300کنال اراضی خریدنے کیلئے جمائما سے قرض لیا تھا مگر جمائما خان نے بیان حلفی دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ زمین عمران خان نے خود خریدی اور میرے نام بے نامی کی ۔عمران خان کے بیانات میں کھلا تضاد نظر آتا ہے ۔ عمران خان کی نااہلی ریفرنس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہت عرصے بعدعمران خان کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا مگر وکیل نہیں آیا ۔ ”عمران خان شیشے میں اپنا چہرہ دیکھیں اور پھر الزامات لگائیں “۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان لند ن میںشادی میں شرکت کیلئے نہیں بلکہ جمائما خان کی پاور آف اٹارنی کا توڑ کرنے گئے تھے ۔عمران بتائیں جمائما کے بارے میں جھوٹ کیوں بولا؟جہانگیر ترین 2007ءکا ریکارڈ جمع کرانے کو بھی تیار نہیں ۔وزیرا عظم نواز شریف کے خاندان پر صر ف الزامات ہیں ۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے جمائما خان کا بیان خلفی بھی پیش کیا اور الزام عائد کیاکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سند یافتہ کرپٹ اور کرمنل ہیں ۔