اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

924,772FansLike
10,004FollowersFollow
573,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام باہمی اتفاق و اتحاد محبت وہم آہنگی کا درس دیتا ہے، ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر

واربرٹن (عثمان سندرانہ) اسلام باہمی اتفاق و اتحاد محبت وہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔ جبکہ انارکی پھیلانے والوں کا مِل جل کر محاسبہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر میاں غلام فریدکی طرف سے تھانہ واربرٹن میں بلائے گئے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ہر مکتبہ فکر کے علماء کرام، جن میں مولانا مفتی محمد عمر فاروق،مولانا محمد تنویر، مولانا محمد اشفاق اور فقہ جعفریہ کے سید محسن رضا کاظمی نے کیا۔ اجلاس میں واربرٹن کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں، سیاسی و مذہبی تنظیموں کے ممبران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی کوششوں سے کئی روز سے جاری واربرٹن شہر میں ہونے والی چہ مگوئیوں کا خاتمہ ممکن ہوا۔