اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، میو ہسپتال اور اتفاق ہسپتال کی کینٹین سیل، فیصل آباد میں جعلی کھویا بنانے والے یونٹس سیل

لاہور (ہیلتھ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیصل آباد کے مضافاتی علاقے میں جعلی کھویا بنانے والے 2 یونٹ سیل کر دئیے ہیں۔ لاہور میں واقع میو ہسپتال اور اتفاق ہسپتال میں زائد المعیاد چیزیں فروخت کرنے پر کینٹین بھی سیل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیصل آباد میں مضافاتی علاقے میں پوشیدہ جگہ پر واقع جعلی کھویا بنانے والے 2 یونٹ سیل کر کے بیس من کھویا، 18 من جعلی دودھ اور ایک من واشنگ پاﺅڈر سمیت دیگر جعلی اشیاءبھی قبضے میں لے لی ہیں تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لاہور کے میو ہسپتال میں بھی کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت پر کینٹین سیل کر دی جبکہ اتفاق ہسپتال کی کینٹین کو زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس بیچنے پر سیل کیا گیا۔