اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہائی کورٹ :کینال روڈ توسیعی منصوبہ ،درخت کاٹنے کے خلاف درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )کینال روڈ توسیعی منصوبے کی آڑ میں درختوں کا ٹنے اور متبادل درخت نہ لگانے پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے خلاف کاروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹھوکر نیازبیگ سے کھیرے پل تک کینال روڈ کے توسیعی منصوبے کی آڑ میں درختوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاٹے جانے والے بعض درخت تاریخی حیثیت رکھتے تھے،انہوں نے بتایا کہ سگنل فری،اورنج ٹرین اور کینال روڈ توسیعی منصوبے کے لئے اب تک 1500سے زائد درخت کاٹے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے لاہور میں ماحولیاتی آلودگی سنگین مسئلہ بن چکا ہے،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ توسیعی منصوبوں کی آڑ میں درخت کاٹنے اور متبادل درخت نہ لگانے پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے خلاف کاروائی کے احکامات صادر کئے جائیں۔