اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

”دہشتگردوں کو ہر محاذ پر ناکامی ہو گی،پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے“، آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنارکی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذکر ناکامی ہو گی ۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرددوبارہ سر اٹھانے کی کوشش میںناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ دہشتگرد اپنے عزائم میں ناکام ہونگے “۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیا ت فراہم کی جائیں ۔