اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیرا عظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر نہیں کیا بس قانونی نکات کا انبار لگایا : عدالت عظمیٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے ثبوتوں کا ذکر ہی نہیں کیابس قانونی نکات کا انبار لگایا ۔ سپریم کور ٹ میں پاناما کیس کی سماعت میں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم پہلے کہتے تھے کہ ہر چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں ۔عدالت آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا ۔ وزیرا عظم نے اپنا کیس وکیل سمیت بچوں سے الگ کر دیا ۔ دستاویزات پیش کرنے کی بجائے استحقاق کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے تقریر میں منی ٹریل پیش نہیں کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ فلیٹ نوازشریف کے نہیں ، اس لیے منی ٹریل نہیں دے سکتے تو جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا وزیراعظم نے کروڑوں کے تحائف لیے اور دیے ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر ہی نہیں کیا، قانونی نکات کا انبار لگایا ۔