اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

طاہر القادری ایک نئے لندن پلان کے ساتھ پاکستان آنے کو تیار،ماڈل ٹاؤن شہدا کی آڑ میں گھناؤنے منصوبے کا انکشاف

لندن،اسلام آباد(ویب ڈیسک )طاہر القادری ایک نئے لندن پلان کے ساتھ پاکستان آنے کو تیار، ماڈل ٹائون متاثرین کو انصاف دلانے کے نام پر 17جون کو دھرنے کی کال دے دی۔ روزنامہ امت کے مطابق معتبر عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر القادری ایک بار پھر نیا لندن پلان لے کر پاکستان آرہے ہیں ۔ جس کا مقصد پہلے کی طرح پاک چین اقتصاد ی راہداری کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنا ہے ۔اخبار کے ذرائع کے مطابق قادری کے پچھلے منصوبے میں برطانیہ ، امریکہ بھارت اور ایران کے نام سامنے آئے تھے ۔ اس وقت طاہر القادر ی کو کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد ایک بار پھر پاکستان بھیجنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔ اس سال مارچ کے آخری عشرے میں طاہر القادری صوفی کانفرنس کی آڑ میں بھارت گئے تھے۔ جہاں 18مارچ کو ان کی ملاقات بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی راکے اعلیٰ افسران سے کرائی گئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقام دہلی میں راکا ذیلی ادارہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفینس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز تھا اور قادری کو منصوبے کے بارے میں انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی چیئرمین بریگیڈئر (ر) رومل ڈاھیا نے بریف دی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کو یہ مشن سونپا گیاہے کہ پاکستان میں کسی بھی صورت فرقہ ورانہ کشید گی کو ہوا دی جائے ۔ تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر اتنی سست ہوجائے کہ چین اس منصوبے سے اکتا جائے ۔ ذرائع کے مطابق طاہر القادری بظاہر پاناما لیکس کے دبائو کا شکار نواز حکومت ایک دھکا اور دینا چاہتے ہیں ، جس کے بارے میں وہ بھارتی شہر کلکتہ میں کرکٹ میچ آڑ میں عمران خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں ۔ لیکن اس موقع پر بھارتی حکومت کی توجہ کا مرکز طاہر القادری تھے ۔ جو پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنے کاایک نیا منصوبہ importance of moderate islam for south east asia کے عنوان سے بھارتی انسٹی ٹیوٹ میں پیش کیا تھا ۔ ذرائع کے بقول طاہر القادری نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور مداخلت کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کرنے کی بجائے مذمت کی اور بھارتی ٹی وی چینل اے بی این کو انٹرو یو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے موقف کو درست نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کی جانب سے بھارت پر لگائے جانے والے کسی بھی الزا م کی تائید نہیں کرتے اور پاکستان کو بھارت کے تحفظات پر غور کرنا چاہئے ۔ جبکہ طاہر القادری نے بھارتی مسلمانوں کی جانب سے کفریہ الفاظ پر مبنی بھارتی ترانے بندے ماترم کو پڑھنے سے انکار پر کہا تھا کہ وطن کو ماں سمجھنا اسلام کے خلاف نہیں ہے اور جو لوگ ایسا کہتے ہیں وہ جاہل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2016میں طاہر القادری کو پورے بھارت کا دورہ کرایا گیا ۔ اس دوران وہ راجستھان ، آندھراپردیشن اور حیدر آباد دکن بھی گئے بھارتی حکومت کی جانب سے طاہر القادری کی جماعت منہاج القرآن کے نام سے پورے بھارت میں شاخیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ جبکہ پاکستان کی کسی دوسر ی دینی جماعت کو یہ اجاز ت نہیں ۔ذرائع کے مطابق طاہر القادری ، الطاف حسین کے بعد دوسرے پاکستانی لیڈر ہیں ۔ جن کا بھارت میں اس قدر والہانہ استقبال کیا گیا ہے ۔