اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیصل آباد میں پتنگ بازی کے خلاف انتظامیہ ایکشن میں ، 6پتنگ فروش پتنگوں سمیت گرفتار مقدمہ درج

فیصل آباد(سجاد رانا سے)سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر تھانہ گلبرگ اور تھانہ منصور آباد پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف بھر پور آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملزم سمیرکو گرفتار کر لیا، اس کے قبضہ سے20عددپتنگیں برآمد کرلی اور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر69/17جرم 4ڈینجرس کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت تھانہ گلبرگ میں درج کرلیا، تھانہ منصور آباد پولیس نے ملزمان توصیف ، احسان ،نعمان ، محمد رمضان اور صفدر حسین کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے700 عدد پتنگیں برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ نمبر81/17جرم 4ڈینجرس کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت تھانہ منصور آباد میں درج کرلیا ۔سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی ہے۔ لہٰذا تمام والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں وگرنہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدما ت درج کر کے بند حوالا ت تھانہ کیا جائے گا۔