اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انجمن طلباء اسلام 9 فروری 1984 کو طلباء یونینز پر لگنے والی پاپندی کے فیصلے کے خلاف 9 فروری کو یوم سیاہ منا ئے گی:سید بوعلی شاہ

ننکانہ صاحب ( ڈسڑکٹ رپورٹر ) انجمن طلباء اسلام ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام 50 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سید بو علی شاہ تھے جبکہ تقریب میں ناظم شمالی پنجاب محمد ارشد قادری ،نائب ناظم جعفر ماجد اعوان ،انفارمیشن سیکرٹری محمد اکرم رضوی ،ناظم لاہور ڈویژن شیخ محمد طیب ،جنرل سیکرٹری رانا محمد اظہر ،ناظم ضلع ننکانہ محمد مجاہد جاوید،جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم،چیئر مین میونسپل کمیٹی ننکانہ چوہدری محمد نعیم ،وائس چیئر مین نعیم اشرف چڈھر ،مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب،سابق ڈویژنل ناظم فیصل آباد رانا سجاد ،ق لیگ کے ضلعی رہنماء جی کیو علوی ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار رانا علی اصغر،میاں عبد الرشید سمیت دیگر عہدیدران اور کارکنان کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ،اس موقع پر سید بوعلی شاہ نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹااور ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سید بو علی شاہ نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام طلباء کی نمائندہ غیر سیاسی تنظیم ہے جو ملک میں نظام مصطفیٰ،یکساں نظام تعلیم اور طلباء کی کردار سازی کے مشن پر 50 سالوں سے کام کر رہی ہے،یہ تنظیم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے جس نے نظام مصطفیٰ ،ختم نبوتﷺ اور طلباء حقوق بحالی کی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،انہوں نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام 20سے 30 جنوری تک ملک بھر میں عشرہ سماجی خدمات مہم چلا رہی ہے جس کے تحت مختلف پروگرام ،پریس کانفرنسز ،تربیتی ورکشاپس سمیت دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمہوری ادوار میں ایک طرف تو طلباء یونینز پر پاپندی عائد ہے مگر وسری طرف ہر سیاسی جماعت کا طلباء ونگ موجود ہے ،تعلیمی اداروں میں طلباء یونینز نہ ہو نے سے نظام تعلیم تباہی کی طرف جارہا ہے، انجمن طلباء اسلام 9 فروری 1984 کو طلباء یونینز پر لگنے والی پاپندی کے فیصلے کے خلاف 9 فروری کو یوم سیاہ منا ئے گی ،حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیئر مین سینٹ رضا ربانی کے احکامات کے مطابق فی الفور طلباء یونینز کو بحال کرنے کا اعلان کرے ورنہ انجمن طلباء اسلام توہین عدالت کی رٹ کرے گی انہوں نے سندھ حکومت کی طرف سے مینارٹی ایکٹ کو واپس لینے اورخیبر پختونخواہ حکومت سے نصاب میں اسلامی ہیروز کے حوالے سے اسباق شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔