اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہسپتالوں کے سربراہ اپنے مسائل سے بروقت آگاہ کریں تاکہ جلد حل ممکن ہو سکے:ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر

ننکانہ صاحب ( ڈسڑکٹ رپورٹر ) پولیو اور تحصیل ہیلتھ کونسل کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ڈی سی سائرہ عمر نے صدارت کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت تحصیل ہیڈکوارٹرز کے ہسپتال کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے ایم ایس کو چاہیے کہ مسائل سے بروقت آگاہ کریںتاکہ ان کا جلد حل ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کمیٹی روم میں تحصیل کونسل اور پولیو کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کے دوران کیاڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ز ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کے بجٹ ،ادویات سمیت مشینری کی خرید،پولیو مہم کی پراگرس، بجٹ کے علاوہ دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہسپتالوں کے سرپرائز وزٹ کریں تاکہ کارکردگی کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔