اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: کیمسٹری کا شعبہ منظور نظر افراد کے حوالے، ڈگری کالج میں پڑھانے والے استاد کو 20ویں گریڈ میں بھرتی کر لیا گیا

فیصل آباد(سجاد رانا سے)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا باوا آدم نرالا، ایچ ای سی کے قوائد و ضوابط ہوا میں اڑا دیئے گئے۔ منظور نظر شخص کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طو ر پر تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوائد و ضؤابط کے مطابق یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لئے پوسٹ گریجوایٹ کلاسز پڑھانے کا دس سالہ تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایچ ای سی کے جن قوائد و ضوابط کے مطابق 2016 میں شعبہ کیمسٹری کے چیئرپرسن ڈاکٹر افتخار بخاری کو نااہل قرار دے کر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ اب اسی معیار کو نظرانداز کرکے شعبہ اسلامک سٹڈیز میں ڈاکٹر محمد اکرم کو 20ویں گریڈ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات کرلیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اکرم کا مکمل تجربہ گورنمنٹ ڈگری کالج کامونکی میں پڑھانے کا ہے جہاں صرف گریجوایشن تک کلاسز چل رہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد اکرم نے ڈاکومنٹس میں گورنمنٹ ڈگری کالج کامونکی کی بجائے صرف گورنمنٹ کالج کامونکی لکھ کر پوسٹ گریجوایٹ کلاسز پڑھانے کا تجربہ ظاہر کیا ہے جسے سکروٹنی کمیٹی نے بھی نظرانداز کردیا۔