اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات، ندیم جاوید124ووٹ لے کر صدراور کلیم حیدر شاہ 127ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئے۔ جس میں 142 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدر کی سیٹ کیلئے ندیم جاوید نے 124 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جبکہ جاوید صدیقی نے صرف 13 ووٹ حاصل کئے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے کلیم حیدر شاہ نے 127 جبکہ خالد جاوید نے صرف 16 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدور کی دو سیٹوں پر سٹی فورٹی ون کے رپورٹر جہانگیر اشرف 120 ووٹ اور شہناز محمود 121 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر ذیشان خان 123 اور عمران علی 110 ووٹ کے ساتھ منتخب ہوگئے۔ فنانس سیکرٹری کیلئے اکرم عزیز نے 129 ووٹ کے ساتھ کامیابی سمیٹی۔ مجلس عاملہ میں قدیر سکندر، حامد یسین، انتظار مہندی نگینہ، نعیم مرزا، شائستہ شیخ، عرفان جہانگیر، منشاء جاوید، میاں انجم، وقاص احمد اور ایم فاروق سیماب کامیاب ہوئے۔فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کے الیکشن میں بی ڈی ایم کے 17 ممبران کا بھی انتخاب کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فرائض یونس چوہدری، عبداللہ مسعود اور آصف غفار شامل تھے۔FsdUJ election