اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

’’محبت مصطفیﷺ‘‘کےموضوع پر عالمی مقابلہ مضمون نویسی کے نتائج، حافظ کریم اللہ چشتی نے دوم پوزیشن حاصل کر لی

پائی خیل (نامہ نگار)روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے زیراہتمام عالمی مقابلہ مضمون نویسی ’’محبت مصطفیﷺ‘‘کے نتائج کاباقاعدہ اعلان کردیاگیا۔جس میں اوّل پوزیشن کامران غنی صباپٹنہ انڈیا،دوم پوزیشن حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل ضلع میانوالی جبکہ سوم پوزیشن محترمہ فریال سیدکوئٹہ نے حاصل کی۔ادارہ روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کی جانب سے اوّل پوزیشن ہولڈرکو20000ہزارروپے نقداورمصطفوی ایوارڈ،دوم پوزیشن ہولڈرکو15000ہزارروپے،مصطفوی ایوارڈجبکہ سوم پوزیشن ہولڈرکو10000ہزارروپے نقداورمصطفوی ایوارڈسے نوازاجائے گا۔ادارہ کی جانب سے عنقریب تقریب انعامات لاہورمیں منعقدکی جائے گی۔اس اثناء میں ضلع میانوالی کے معروف علماء کرام صاحبزادہ عبدالمالک مہتمم جامعہ اکبریہ میانوالی،پیرسیدتوقیرالحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف،مفتی محمدجنیدرضاخان قادری مہتمم جامعہ انوارالحدیث حنفیہ غوثیہ،سیدمنصورشاہ اویسی مہتمم جامعہ واحدیہ غوثیہ محلہ میانوالی،پیرخواجہ دوست محمدنقشبندی،پیرخواجہ فیض محمد،مفتی محمدیونس، صحافیوں صدرپائی خیل پریس کلب احمدنوازخان نیازی،صدرپریس کلب موچھ رحمت اللہ خان ہزارے خیل ،جنرل سیکرٹری پریس کلب میانوالی محمدیونس خان،قاری آصف عنایت اللہ چشتی،مولوی امان اللہ قادری،مولانامحمداسلم خان قادری غنڈی،مولانامحمدوارث بھوروی،ڈاکٹرخالدمحمودناظم اعلیٰ بصری تربیت گاہ راولپنڈی ودیگردوست احباب نے مبارکباددی اورنیک تمنائوں کااظہارکیا۔بعدازاں مبارکبادکاسلسلہ جاری رہا۔