اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تھانہ چھب کلاں:علاقہ چوروں کو ٹھیکے پر دے دیا گیا، علاقے میں چوروں کا راج، عوام خوف و ہراس میں مبتلا

میاں چنوں ( سپیشل رپورٹر ) تھانہ چھب کلاں چوریوں کا سراغ لگانے میں ناکام ، علاقہ چوروں کوٹھیکے پر دے دیا، عوام لٹنے پر مجبور ، دربدراور خوف وہراس میں مبتلا، ٹاؤٹ ما فیا تھانہ میں سر گرم ، آر پی او ملتان اورآئی جی پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ ،ایک ماہ میں چورمال سمیت پکڑ لوں گا ایس ایچ او کا دعویٰ، تفصیل کے مطابق تھانہ چھب کلاں کے علاقہ میں چوروں کا راج،پولیس چوریوں کا سراغ لگانے میں ناکام ، علاقہ چوروں کوٹھیکے پر دے دیا،دکان، گھر، مال مویشی اور لوگ غیر محفوظ ، لٹنے پر مجبور ، دربدراور خوف وہراس میں مبتلا ، تھانہ میں بغیر رشوت کے انصاف ناممکن ،ٹاوٹ مافیا سرگرم، رات کی تاریکی میں چک نمبر70پندرہ ایل کے یوسف کی دو عدد بکریاں، غلام مصطفی جوئیہ کی ایک عدد قیمتی بھینس ،سجاد ولد ظہور کی چار عدد بکریاں، چک نمبر76 پندرہ ایل بلوچاں والا کے رہائشی تنویر ولد رانجھا کے تین قیمتی بکرے ، چک نمبر73 پندرہ ایل کے رہائشی عمران قریشی کے چار عدد قیمتی بکرے چوری جبکہ اڈا پل 59 پندرہ ایل پر باقر کی دوکان کی چھت پھاڑ کر چور نقدی اور سامان لے گئے علاوہ ازیں چک نمبر76 اے پندرہ ایل سولگیاں والا سے محمد رفیق حشمت کی سر شام گھر کے باہر سے موٹرسائیکل نمبریKWE5877چائنہ ماڈل2010 چوری ہو گئی چک نمبر78 اے پندرہ ایل کے رہائشی حمید شاہ مسجد کے دروازے پر موٹرسائیکل کھڑا کر کے نماز پڑھنے گیا تو چور موٹر سائیکل لے گئے علاقہ معززین نیر عباس ،ظفر اقبال پہوڑ، احمدخان پہوڑ،شہباز خان ،ناصر ٹھیکیدار ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان اورآئی جی پنجاب سے تھانہ چھب کلاں میں کسی ایماندار ایس ایچ او کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بارے جب تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او نجف سیال سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ تھانہ میں نفری اور گاڑیاں کم ہیں چور دھند اور سردی کی وجہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں مقدمات درج ہیں وعدہ کرتا ہوں ایک ماہ میں چور چوری کے مال سمیت گرفتار نہ کر سکا تو خود تھانہ چھوڑ دوں گایا اپنی جیب سے دوں گا ۔