اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں :وزیر قانون رانا ثناءاللہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں تاہم 2013ءمیں قوم پاکستان کے ٹرمپ سے بال بال بچ گئی ۔عمران خان نے تین سال قوم کا وقت ضائع کیا ۔ن لیگ کی حکومت میں کسی سیاستدان کا قرضہ معاف نہیں کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو گھوڑے پر بیٹھنے کا شوق ہے مگر اب وہ گھوڑے پر بیٹھنے کے قابل نہیں رہے ۔ عمران خان اور شیخ رشید لوگوں کو غلط فہمیوں میں مبتلا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حدود میں دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی ، حکومت فلسطینیوں کی مدد کیلئے تیار ہے ۔ امریکی قوم نے سفری پابندیاں تسلیم نہیں کی اس لیے لوگ احتجاج کر رہے ہیں ۔کوئی گھوڑا نہیں نکلا عمران خان اور شیخ رشید نے خود ہی نکال لیا تھا۔