اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آج ہونیوالے دھماکے سے پہلے مظاہرین کی سکیورٹی کو نظر انداز کیا گیا ،حکومت معاملات کو الجھانے کے بعد سلجھانے کی کوشش کرتی ہے:سہیل وڑائچ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ آج ہونیوالے دھماکے سے پہلے مظاہرین کی سکیورٹی کو نظر انداز کیا گیا ہے،حکومت معاملات کو الجھانے کے بعد سلجھانے کی کوشش کرتی ہے۔سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ آج پورا لاہور سوگوار ہے2 فرض شناس آفیسرز شہید ہوچکے ہیں،کیپٹن احمد مبین بلوچستان میں تعینات رہے،ان کی زندگی کو وہاں بھی تھریٹ تھی ،وہ اکیلے بلوچستان میں تھے جبکہ فیملی پنجاب میں میں مقیم رہی،ان پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوئے تھے جس میں محفوظ رہے،بلوچستان میں رہنے کے جب ٹرانسفر ہوا تو پنجاب میں ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ملی،جہاں بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہرجگہ وہ پہنچ جاتے تھے،تمام صحافیوں سے گہرا تعلق تھا،آج دل بہت مغموم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کئی دنیا سے خبر گردش میں تھی کہ یہاں کچھ دہشتگرد لاہور میں داخل ہوچکے ہیں،آج دہشتگردی کے تھریٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے،کوئی خاطر خواہ سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے،حکومت معاملات کو الجھانے کے بعد سلجھانے کی کوشش کرتی ہے،اس حملے سے عوام اور دنیا میں غلط پیغام جائے گا،سکیورٹی لیپس ہے ،پی ایس ایل جیسے بڑے رسک کو نہیں لینا چاہیے،سکیورٹی ادارے مل بیٹھ کر اس پر غور کریں۔