اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دشمن ملک کےساتھ خفیہ رابطے، اہم ترین حکومتی عہدیدار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، عہدے سے مستعفی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن نے روسی سفیر سے خفیہ رابطے رکھنے پر معافی مانگتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مائیکل فلن نے استعفیٰ روسی سفیر سے خفیہ رابطے پر صدر اور نائب صدر کو نامکمل معلومات فراہم کرنے اور اعتماد میں نہ لینے پر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل فلن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو استعفیٰ ارسال کردیا ہے۔ اپنے استعفیٰ میں مائیکل فلن کی جانب سے صدر اور نائب صدر سے معافی بھی مانگی۔ تاہم نائب امریکی صدر مائیک پینس نے جنرل فلن پرالزامات کی تردید کی ہے۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی روس پر عائد امریکی پابندیاں اٹھانے سے متعلق امریکا میں تعینات روسی سفیر سے بات چیت شروع کردی تھی۔ امریکی محکمہ انصاف نے وائٹ ہاؤس کو خبردار کردیا تھا کہ مائیکل فلن نے روسی حکام کے ساتھ اسی وقت نجی حیثیت میں مذاکرات شروع کردیئے تھے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالا بھی نہیں تھا۔ محکمہ انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کی بنیاد پر فلن کو بہ آسانی بلیک میل کیا جاسکتا ہے جو امریکی مفادات کےلیے اچھا نہیں ہوگا۔ برطرف قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل ییٹس کا کہنا تھا کہ فلن نے امریکا میں روسی سفیر سے اپنے رابطوں کی نوعیت کے بارے میں وائٹ ہاؤس کو گمراہ کیا،جس پر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ان روابط کی بنیاد پر انہیں بلیک میل کرکے اہم قومی فیصلے بھی تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔ اپنے استعفیٰ میں مائیکل فلن نے صدر ٹرمپ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا، جب کہ مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔