اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ،وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں گزشتہ رات افغانستان سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی خام خیالی ہے کہ وہ پاکستانی قوم کے حوصلے متزلزل کرسکتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کی بقاءکی ضامن ہیں،چوکس جوانوں کی وجہ سے پاکستان مضبوط تر ہوا ہے۔نوازشریف نے مزید کہا کہ آپریشن’ رد الفساد ‘ہر دہشتگرد کیخلاف ہے اور پاکستان کے دشمنوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔