اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کیخلاف شدید احتجاج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کے حملے کے بعد افغان نائب سفیرعبدالناصر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے اور حملے کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے افغان نائب سفیر کو طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردوں کے حملے کیلئے استعمال ہورہی ہے۔افغانستان واقعے کی تحقیقات کرکے پاکستان کو آگاہ کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ 10 دہشگرد ہلاک ہوگئے تھے۔