ہر طرف امن کی بات ہو رہی ہے۔ میں نے پورا قرآن پڑھا ہے اسلام امن کا درس نہیں دیتا۔ علامہ خادم رضوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی رہنما و عالم دین علامہ خادم حسین رضوی کے خطاب کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وڈیو کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی اپنے خطاب میں کہہ رہے ہیں کہ ’’دنیا بھر میں حقوق کیا صرف عیسائیوں اور یہودیوں کو ہیں؟ پاکستان میں کوئی کسی چوڑے کو تھپڑ بھی مار دے تو یہاں قیامت برپا ہو جاتی ہے۔ آج اگر برما کی مسلم لڑکیاں یہ آواز لگائیں کہ ’ہے کوئی محمد بن قاسم‘ تواسے آگے سے یہ جواب ملے گا کہ اب محمد بن قاسم نے نہیں آنا، کیوں کہ اسلام اب امن کا درس دیتا ہے‘۔ ہر طرف امن کی بات ہو رہی ہے۔ میں نے پورا قرآن پڑھا ہے اور پورے قرآن میں سے کوئی بھی ایک حافظ یا قاری یہ نکال کر دکھا دے کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے، اسلام امن کا درس نہیں دیتا، اسلام صرف یہ ہے جو میں بیان کر رہا ہوں، ایک بار حضرت خالد بن ولیدؓ نے رستم مہران اور ایران کے متام بدمعاشوں کے نام خط لکھا جس میں کہا کہ اوئے حضور ﷺ کا کلمہ پڑھا، ہم تمہیں اسلام کی دعوت دیتے ہیں، فتح مکہ والے دن حضور ﷺ سواری پر سوار ہو کر آئے، جس بت کی طرف اشارہ کرتے ہو نیچے گر جاتا ، سب سے بڑا بت زنجیروں سے بندھا ہوا تھا، اسے حضرت علی ؓ نے توڑا ، جب وہ نیچے گر گیا تو لوگوں نے پوچھا کہ حضور ﷺ اب کیا بنے گا تو انہوں نے فرمایا کہ بننا کیا ہے ، اس بت پر پیشاب کرو، یہی محبوب سبحانی ﷺ کا پیغام ہے اور یہی فقیری ہے، حضرت خالد بن ولید ؓ نے کفار کو کہا کہ کلمہ پڑھو اوئے، تم کیا سمجھتے ہو کہ اگر تم کلمے سے انکار کرو گے تو ہم چوڑیاں پہن کر واپس چلیں جائیں گے،نہیں! بلکہ ہم تمہیں قتل کریں گے‘‘ ۔