اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات میں چوری کا وارداتوں کا چھکا

گجرات(اظہراقبال شیخ سے) ضلع گجرات میں چوروں کا راج، چوری کی وارداتوں کا چھکا۔ پولیس نے موٹر سائیکل، نقدی طلائی زیوارات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ علی پورہ سے نامعلوم چور عمران شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر گھر کا صفایا کرگئے، کٹھالہ شیخان کے رہائشی ملک ثاقب کی موٹرسائیکل نا معلوم چور لے اُڑے، تھانہ ککرالی تھانہ کے گائوں جکھڑ سے نامعلوم چور خرم شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی 50ہزار روپے، ساڑے چار تولے کے طلائی زیوارت، ملبوسات اور موبائل فون وغیرہ لے اُڑے، موضع دولت نگر سے نامعلوم چور لیاقت علی کے زرعی رقبہ سے آبپاشی کا سامان مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کرکے فرار، تھانہ سول لائن کے علاقہ فیض آباد سے نامعلوم چور مرزا محمدشفیق کا موبائل فون جبکہ تھانہ بولانی کے گائوں دندی دارہ سے محمدحنیف آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔