اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تھوڑا سا دباو پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا، عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا دباؤ پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں نواز شریف کے ریمارکس قابل مذمت ہیں، نواز شریف شاید بھول گئے ہیں کہ ان کی گرفتاری کے وقت جب (ن) لیگ کے سارے مرد کارکن ختم ہو گئے تھے تو ان کی اہلیہ نے احتجاج کی قیادت کی تھی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تھوڑا سا دباؤ پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔