اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوم مزدور؛محنت کش آج بھی استحصال کا شکار

گجرات (نیوز الرٹ) دنیا بھرمیں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا تو جارہا ہے لیکن ترقی پذیرممالک میں محنت کش آج بھی استحصال کا شکاراورمحنت کے جائز معاوضے سے محروم ہیں ۔عالمی یوم مزدور کے موقع پروطن عزی زکے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کوسلام پیش کیا جا رہا ہے۔ یکم مئی مزدورطبقے سے اظہارہمدردی کا دن ہے۔ یکم مئی 1886کو شکاگو کے محنت کشوں اور مزدوروں نے سرمایہ داروں کے ظالمانہ اور غلامانہ رویہ کے خلاف پرامن علم بغاوت بلند کیا تھا جس کی پاداش میں لاتعداد محنت کشوں کو اپناجائزحق مانگنے کی سزا بہیمانہ تشدد اور اپنی قیمتی جانوں کی قربانی کی صورت میں ادا کرنی پڑی تھی۔ مئی اٹھارہ سو چھیاسی میں امریکا کے شہر شکاگو میں مزدوروں کا خونی انقلاب اُس وقت بپا ہوا جب ہےمارکیٹ اسکوائر پر آٹھ گھنٹے کام کا مطالبہکرنیوالے مزدوروں پر گولیاں برسادی گئیں۔ کئی مزدوروں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا مگر اُن کاخون رائیگاں نہ گیا۔ دُنیا آج بھی ہر سال یکم مئیکو مزدوروں کے دن کے طور پر مناتی ہے۔ یہ دن مزدوروں کے حقوق یاد دلاتا ہے تاکہ دُنیامیں کہیں بھی کسی بھی محنت کش کو استحصال سے بچایا جاسکے۔ یکم مئی منانے کا مقصد اُنظالمانہ قوانین کا خاتمہ بھی ہے جو مزدور دشمن ہیں۔ کئی ممالک میں مزدوروں نے اپنی حکومتیں بھی قائم کیں لیکن یکم مئی کی اہمیت اور افادیت کم نہیں ہوئی۔ یہ دن سرمایہ داروں کو یاد دلاتا ہے کہ مزدور کی مزدوری اُن کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دو۔