اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیپلزپارٹی کی نوازشریف کوللکار

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑونےکہاہےکہ اگرنوازشریف بازنہ آئے تو اسلامآباد میں دھرناہوگا۔ حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اوررکن صوبائی اسمبلی نثارکھوڑونےکہاکہ اب ججوں نےبھی نوازشریف کوچورکہہ دیاہے۔ نثارکھوڑو کاکہناتھاکہ ماضی میں لانگ مارچ کیاتوآپ استعفیٰ دےکربھاگ گئے۔ نثارکھوڑونےدھمکی دی کہ اگر نوازشریف بازنہ آئےتواسلام آبادمیں دھرناہوگا۔ انھوں نے مزیدکہاکہ سندھ کوقدیم دورمیں بھیجنےکی کوشش کی جارہی ہے۔جلسے سے خطاب کرتےہوئےشرجیل میمن کاکہناتھاکہ اسلام آبادمیں دھرناہواتونوازشریف کےاقتدارکاخاتمہ کرکےختم ہوگا۔ شرجیل میمن نے سخت لہجےمیں کہاکہ نوازشریف کووارننگ دیتاہوں کہ اس دن سےڈروجب زرداری اوربلاول اسلام آباد کےلیےاحتجاجی کال دینگے۔انھوں نے کہاکہ مداریوں کانام لینابھی توہین سمجھتاہوں۔ نوازشریف توسابق صدرمشرف سےمعاہدہ کرکےبھاگ گئےتھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کےسارےادارے نوازشریف کی انگلیوں پرناچ رہےہیں۔ شرجیل میمن نے عمران خان کو بھی تنقیدکانشانہ بنایا اور کہاکہ عمران خان بھی اپنی زبان کوسنبھالیں۔