اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے ذریعے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے مطالبات مان لیے ہیں تاہم آئندہ کسی کو تنگ کیا گیا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے اور اب زیادتی ہوئی تو سب کچھ بند کردیں گے۔ کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال گزشتہ 10 روز سے جاری تھی جس سے مال کی ترسیل رکی ہوئی تھی اور اس کے باعث ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا، ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث اندرون کراچی اشیا کی ترسیلات مکمل بند ہونے سے پورٹس پر کنٹینر ہینڈلنگ کی گنجائش ختم ہوگئی تھی۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے دوران گورنر سندھ نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے کوششیں کیں اور کل ان کے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے تھے تاہم اب ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے مال کی ترسیل شروع کردی ہے اور گاڑیاں سڑکوں پر لے آئے ہیں جب کہ 10 روز سے ہڑتال پر کھڑے ٹرک ایک ساتھ سڑکوں پر آنے سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔