اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھاریاں کی اہم خبریں!

کھاریاں (تنویر نقوی سے) سوشل میڈیا پر فروٹ کے بائیکاٹ کی مہم کا تیسرا دن بھی کامیاب رہا۔ لوگوں نے فروٹ کی خریداری کم کی جبکہ سستا رمضان بازار بھی گرمی کی وجہ سے ویران رہا دکاندار گاہکوں کی راہ تکتے رہے اور نقصان کا بھی رونا روتے رہے دیکھا یہ گیا ہے کہ فروخت کی خریداری کم ہونے کے باوجود ریٹ کم نہیں ہو سکے یہ ایک مافیا ہے جو کہ جان بوجھ کر ریٹ کم نہیں کر رہا۔ عام آدمی کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا کیونکہ ریٹ کم نہیں کئے گئے رمضان بازاروںمیں بھی عام بازار سے پانچ سے دس روپے کا فرق ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے گاہک عام بازار سے سامان اس سے بھی کم ریٹ پر اور مرضی کا خرید رہے ہیں اسی لئے رمضان بازار دن بدن ویران ہو رہا ہے یہاں پر سٹال لگانے والے دکاندار بھی نقصان کا واویلا کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف یہ دیکھا گیا ہے کہ رمضان بازاروں میں اتنے دکاندار اور گاہک نہیں ہوتے جتنے سرکاری ملازمین ہوتے ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان رمضان بازاروں میں ہمیں کچھ بھی ریلیف نہیں مل رہا البتہ فوٹو سیشن ضرور ہورہے ہیں حکومتی نمائندگان اور افسران ان بازاروں کے دورے کر کے فوٹو سیشن تو ضرور کروا رہے ہیں مگر ریلیف نہ ہونے کے برابر ہے ریلیف کو بڑھایا جائے یا پھر رمضان بازار ہی ختم کر دیئے جائیں۔

کھاریاں (تنویر نقوی سے) موضع رڑیالہ کے لئے بجلی کے نئے بڑے ٹرانسفارمر کے لئے ایک سال قبل نقشہ بنوایا تھا جو کہ محکمہ کے اہلکاروں نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور ریکارڈ سے بھی غائب کر دیا ہے اب ڈیڑھ ماہ قبل نیا نقشہ بنوایا ہے مگر تاحال کچھ نہیں کیا جا رہا۔ رڑیالہ میں شمالی محلہ اور مغربی محلہ کو بجلی سپلائی کرنے والا ٹرانسفارمر 50 کے وی کا لگا ہوا ہے جس پر145 کنکشن لگے ہوئے ہیں گرمی میں آئے روز یہ ٹرانسفارمر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے جل جاتا ہے واپڈا حکام کے مطابق 100 کے وی کے ٹرانسفارمر پر100 کنکشن لگایا جاتا ہے مگر یہاں پر الٹی گنگا بہہ رہی ہے 50 کے وی کے ٹرانسفارمر پر145کنکشن موجود ہیں اہل دیہہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ نیا اور100KV کا ٹرانسفارمر لگایا جائے اس سلسلہ میں کونسلر محمد ناصر ایوب سیٹھ رڑیالہ نے بتایا کہ دو مرتبہ خود نقشہ بنوا چکا ہوں مگر تاحال ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہر پندرہ دن کے بعد ٹرانسفارمر جل جاتا ہے جو کہ محکمہ والوں کو پیسے دے کر ٹھیک کروایا جاتا ہے دو مرتبہ نقشہ بنوایا ہے ایک ہی جواب ملا کہ جو کرنا ہے وہ محکمے نے کرنا ہے ہمارے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتا ہے ایک سال پہلے نیا ٹرانسفارمر لگوانے اور نقشہ پاس کروانے کے لئے پیسوں کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جو کہ نہ دینے کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ موضع رڑیالہ کا محلہ شمالی کا ٹرانسفارمر نیا 200KV کا لگایا جائے بلکہ دونوں ٹرانسفارمر نئے اور 200KV کے لگائے جائیں تاکہ اہل دیہہ کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔

کھاریاں (جبارساگر سے) حکمران رمضان بازاروں میںصرف فوٹو سیشن کروا رہے ہیں ڈرامہ باز بازاروں میں کچھ بھی ریلیف نہیں دیا جا رہا کھاریاں رمضان بازار میں اشیاء کے نرخوں میں عام مارکیٹ کے نرخوں سے صرف پانچ روپے کا فرق ہے جو کہ مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں ہے پورے صوبے کی سرکاری مشینری کو ان بازاروں میں لا کر اپنی ذاتی نمود و نمائش کی جا رہی ہے اور سرکاری خزانے کا ضیاع کیا جا رہا ہے اس ریلیف سے عوام کو تو کچھ نہیں مل رہا البتہ حکمرانوں اور سرکاری افسران کی تجوریاں ضرور بھری جا رہی ہیں ہم ان رمضان بازاروں کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی ضلع گجرات چوہدری ضیاء محی الدین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شوباز وزیراعلیٰ یہاں بھی شوبازیاں ہی کر رہے ہیں۔

کھاریاں (تنویر نقوی سے) آنے والے قومی انتخابات میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ تاریخی کردار ادا کرے گی ہم یوتھ ونگ کا منظم اور مضبوط بنا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ متحرک بھی کیا جا رہا ہے انشاء اللہ جلد علاقہ بھر کے مختلف دیہاتوں کے نوجوان باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے ہم اپنے ضلعی قائدین اور بالخصوص اپنے وائس چیئرمین صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ حلقہ پی پی 115 چوہدری اجمل حسین پیارا کی قیادت میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار یوتھ ممبر یونین کونسل بدر مرجان چوہدری عمر منور لدڑ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے اپنے ذاتی وسائل استعمال کر رہے ہیں حکومت کی طرف سے ہماری یونین کونسل کو کچھ نہیں دیا جا رہا کیونکہ ہماری یونین کونسل میں PTI کامیاب ہوئی تھی یہ امتیازی سلوک قومی الیکشن میں حکمرانوں کو ان کی حیثیت یاد دلائے گا انہوں نے کہا کہ PTI یوتھ 2018ء کے الیکشن میں PTI کو کامیاب بنانے کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی۔

کھاریاں (جبارساگر سے) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت میاں طاہر الرحمن رڑیالہ راہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا احترام ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے کیونکہ یہ ایسی عبادت ہے جو کہ بندے اور خدا کے مابین ہی پوشیدہ ہوتی ہے اس مقدس مہینے کی برکتوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لئے کثرت سے عبادت اور قرآن پاک کی تلاوت کی جائے اور اپنے اردگرد بسنے والے مستحق افراد کا بھی زکوٰۃ اور فطرانے سے خیال کیا جائے کیونکہ روزہ ہمیں صبراستقامت اور غرباء کا احساس کرنے کا درس دیتا ہے۔
کھاریاں (تنویر نقوی سے) رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور نیکیوں کی بہار لے کر آیا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت امجد علی چیف ایگزیکٹو جنرل الیکٹرونکس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ جہاں صبر و تحمل اور استقامت کا درس دیتا ہے وہاں پر حقداروں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کی تلقین بھی کرتا ہے اس ماہ مقدس میں نیکیوں کا صلہ ڈبل بلکہ کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اب ہمیں چاہئے کہ اس کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں عبادت کریں اور اپنے مال میں سے صحیح حقداروں کی مدد بھی کریں۔

کھاریاں (جبارساگر سے) ممتاز سیاسی سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد اکرم پیارا کے چچازاد بھائی، چوہدری تجمل حسین پیارا (ہالینڈ) ، چوہدری اجمل حسین پیارا وائس چیئرمین اور چوہدری امجد حسین پیارا کے ماموں جان اور چوہدری محمد اشرف کے والد چوہدری انور پیارا رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کو موضع پیارا کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر سے ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری شخصیات دوست احباب، رشتہ دار اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان، ضلعی صدر پی ٹی آئی محمد الیاس چوہدری، راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی 115 چوہدری ناصر احمد چھپر، چوہدری ساجد بھٹیاں، چوہدری رئوف پیارا، چوہدری عاشق پیارا، چوہدری عبدالرشید پیارا، تنویر چوہان کونسلر، چوہدری محمد نبیل پیارا، شفقت علی شاہ لمے شریف، علامہ قاری عمر حیات قادری کھاریاں، ماسٹر ادریس کنجیال، محمد اصغر بھٹی لمے شریف، الیاس شاہ ابیال، راجہ عبدالغفور ابیال، چوہدری فرحان احمد کھاریاں، چوہدری جاوید اختر کنجیال، چوہدری جاوید اختر کنجیال، تنویر حسین فوٹو گرافر، نادر خاں کارنر شاپ، چوہدری منور ٹھیکیدار لدڑ، چوہدری اختر لدڑبینک آفیسر، حاجی الطاف کارنر شاپ، چوہدری عاشق، محمد اکرم پیارا، چوہدری سعید احمد ملک پور جٹاں، چوہدری فاروق کنجیال، امجد کنجیال، فضل الٰہی چک، چوہدری سہیل چک سجاول اور دیگر شامل تھے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل کل نمازِ عصر تا مغرب پیارا میں پڑھا جائے گا۔