اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

!سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، غاروں میں چھپے12 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی /کوئٹہ (نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت 2 روز کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ گزشتہ دو روز کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ دہشتگرد ایک غار کے اندر چھپ کر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی فورسز نے انہیں آن دبوچا۔ فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افسران سمیت سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان بھی زخمی ہوئے۔