اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

972,745FansLike
10,008FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

اسکول ٹیچر سے زیادتی کے ملزم کی 14 سال قید کی سزا کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون اسکول ٹیچر سے زیادتی کے ملزم کی 14 سال قید کی سزا کالعدم قرار دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ملزم امجد علی کو رہا کرنے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کیا اور فیصلے میں لکھا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر 5 روز بعد درج ہوئی۔

urdu news today

متاثرہ خاتون نے 3 روز تک کسی کو وقوعہ کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ پولیس کو اطلاع دی، نہ متاثرہ خاتون کے جسم سے کوئی نمونہ ملا جبکہ پراسکیوشن کے بیانات میں بھی تضاد پایا جارہا ہے، لہذا ملزم کی 14 سال قید کی سزا کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم امجد علی کیخلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔