وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہلکا نہیں لینا۔
وفاق نے جلد پیسے واپس نہ کیے تو عوام کو ساتھ لیکر نکلوں گا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے ہم اپنے صوبے کا حق ہر حال میں لیکر رہیں گے، اپنے پیسے لینا جانتے ہیں، ہمارا حق نہ دیا تو آپ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارا حق کھا کر چین سے نہیں بیٹھ سکتی، مجھے اپنے لیڈر کے حکم کا انتظار ہے، جب میں نکلوں گا تو پوری عوام کو ساتھ لیکر نکلوں گا، ایک مثال دینے کے لئے قربانی بھی دینے کو بھی تیار ہوں، وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات کا بھی اندازہ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں اپنے صوبے کا حق ہرحال میں لوں گا، ہمارے صوبے کو اس کا حق ملنا چاہئے، ویسے ہی جیسے ہم اپنے وسائل پورے ملک میں دیتے ہیں، میں گھڑ سوار ہوں دنیا کی ہر طاقت کا اندازہ ہارس پاور سے لیا جاتا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلد خیبرپختونخوا کے پیسے دے دیں ورنہ وہ آئے تو کوئی شکریہ بھی ادا نہیں کرے گا۔