اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پولیس ناکہ بندی پر تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

پشاور، خیبر کے علاقے میں پولیس کی ناکہ بندی پر تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خیبر میں جمرود بائی پاس پر پولیس ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل سے 6 کلو آئس برآمد کرنے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

بتایا یہ جارہا ہے کہ پولیس کیجانب سے پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

دوسری جانب پولیس نے باڑہ بازار میں ناکہ بندی کے دوران کار سے 40 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کو منشیات سمیت جمرود اور باڑہ تھانے لے جایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

latest urdu news