اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

معروف اداکارہ کبریٰ خان کو گولڈن ویزا مل گیا

پاکستانی فلم اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ کبرہ خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

کبرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ مجھے دبئی جیسے ملک کا گولڈن ویزا ملنے پر خوشی ہے جو مشرق اور مغرب دونوں میں بہترین ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

کبریٰ خان نے کہا کہ مجھے گولڈن ویزا دینے پر یو اے ای حکومت کی بے حد مشکور ہوں۔

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ محمد معظم قریشی نے اس عمل کو میرے لیے ہموار بنانے میں میری بہت مدد کی کہ ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ سابق اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے پاس دبئی کا گولڈن ویزا بھی ہے، ماضی میں کئی شوبز اسٹارز کو دبئی کا گولڈن ویزا مل چکا ہے، دبئی کے گولڈن ویزا ہولڈر کو دبئی میں 10 سال تک مستقل رہائش سمیت متعدد سہولیات ملتیں ہیں۔

latest urdu news