اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

لاہور کے گنگارام ہسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

لاہور، گنگا رام ہسپتال لاہور میں تعمیراتی کام کے دوران سی ٹی اور ایم آر آئی ڈیپارٹمنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری ہوگئیں۔

پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے بجائے اسپتال کے عملے کو گرفتار کرلیا۔ حکومت نے واقعے پر سی سی پی او لاہور کو احتجاجی مراسلہ ارسال کر دیا۔

نیشنل میڈیا کے مطابق سول لائن پولیس سٹیشن میں بیٹریاں چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹھیکیدار اور اس کے ملازمین نے قیمتی بیٹریاں چوری کیں، ہزاروں روپے مالیت کی بجلی کی تاریں اور دیگر سامان بھی چوری کر لیا گیا۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ پولیس نے انتظامیہ کو بتائے بغیر ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے، آئندہ کوئی کارروائی کرنے سے پہلے انتظامیہ کو اعتماد میں لازمی لیں۔

latest urdu news