اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اگر کوئی تکلیف پہنچائے تو اسکی فلمیں فلاپ ہونے کی بدعائیں دیتی ہوں، فرح خان

بالی ووڈ کی نامور فلم ساز فرح خان نے اعتراف کیا کہ وہ ان لوگوں کو معاف نہیں کرتیں جنہوں نے انہیں تکلیف پہنچائی بلکہ بددعائیں دیتی ہیں۔

فرح خان حال ہی میں بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے ساتھ دی گریٹ انڈین کپل شو میں بطور مہمان نظر آئیں جہاں کپل شرما نے دونوں شخصیات سے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں ان لوگوں کو معاف کرتے ہیں کہ جنہوں نے آپ کے ساتھ ظلم کیا ہے یا آپ بدلہ لیتے ہیں؟

سوال کے جواب میں فرح خان نے کہا کہ میں ویسے بدلہ لیتی نہیں ہوں بلکہ دل ہی میں یہ کہہ دیتی ہوں کہ اسکا نقصان ہو اور اپنے دل سے بددعا دے دیتی ہوں۔

فرح خان نے کہا کہ اگر کوئی میرے ساتھ واقعی برا کرے گا تو میں اسے دل کی گہرائیوں سے بددعا دیتی ہوں۔

فرح نے اپنی گفتگو میں کسی کا نام لینے سے گریز کیا تاہم انیل کپور نے کہا کہ جب لوگ مجھے تکلیف دیتے ہیں یا مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو میں ان سے بدلہ لینے کے بجائے اپنے کام پر زیادہ توجہ دیتا ہوں، میرے کام کی تعریف ہی میرے مخالفین کے لیے میرا بدلہ ہے۔

latest urdu news