اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی آٹو موبائل سیکٹر کو پاکستان میں مقامی طور پر کاریں تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو موبائل سیکٹر کو پاکستان میں مقامی طور پر کاریں تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے آٹو موبائل اور آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، جام کمال اور متعلقہ سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کو آٹو موبائل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو موبائل اور آٹو پارٹس مینوفیکچررز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آٹو موبائل سیکٹر کو پاکستان میں مقامی طور پر گاڑیاں تیار کرنی چاہئیں اور مصنوعات کا ایک بڑا حصہ برآمد کرکے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، آٹو موبائل سیکٹر کو توسیعی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی آٹو پارٹس انڈسٹری عالمی ویلیو چین کا حصہ بنے۔

latest urdu news